گوادر میں بین الاقوامی طرز کے ایئرپورٹ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے،سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد:گوادر میں بین الاقوامی طرز کے ایئرپورٹ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے،گوادر ایئر پورٹ کی تعمیر سے شہر ترقی کے کے نئے دور میں شامل ہوگا۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت گوادر شہر کو مرکزی اہمیت حاصل ہے۔گوادر میں بین الاقوامی طرز کا ایئرپورٹ ہونا بھی انتہائی ضروری امر تھا۔ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کا آغاز گزشتہ سال ہوا تھا اور منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ گوادر کے جدید ترین ایئرپورٹ کے رن وے پر دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے 380 اے کو بھی لینڈنگ اور اڑان بھرنے کی سہولت موجود ہوگی۔حکومت گوادر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔گوادر میں دو سو تیس ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والا ایئرپورٹ گوادر شہر اور بندرگاہ کی ترقی کے لیے پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ ایئرپورٹ کی تعمیر سےجہاں گوادر بین الاقوامی شہر کا درجہ حاصل کرلے گا وہیں اس منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور یہ ایئرپورٹ شہر کی ترقی میں بھی انتہائی معاون ثابت ہوگا۔