پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹرسانحے پر پوری قوم افسردہ

تحریر: عبداللہ شاہ بغدادی ۔۔۔۔
پاک فوج امن کی ضمانت ہے،جو بھی سیاستدان پاک فوج کے خلاف بیان دے رہے ہیں اس کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے، پاک فوج کے خلاف بولنے والی زبان کو کھینچ لینا چاہیے۔ ریاستی اداروں کے بیان بازی سے مخالف قوتوں کو خوشی اور پاکستانی قوم کو تکلیف ہورہی ہیں، سیاسی رہنما سب بیان بازی اپنے ذاتی مقاصد کے لیے کر رہے ہیں ۔پاک فوج کے جوانوں نے سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اندرون ملک آنے والی قدرتی آفات میں بھی عوام کی امداد و بحالی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اسی وجہ سے عوام کو پاک فوج سے بہت محبت ہے،لیکن افسوس کی بات ہے کہ پیر کی شام امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے لسبیلہ میں آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا ہے، کورکمانڈر کوئٹہ سمیت اہم شخصیات سوار تھے۔پیر کی رات ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ اوتھل سے کراچی جاتے ہوئے آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا۔ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے اور ہیلی کاپٹر سے فلڈ ریلیف آپریشن کا معائنہ کررہے تھے۔ہیلی کاپٹر کا ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کا آپریشن جاری ہے، ہیلی کاپٹر لاپتہ ہونے کی خبر کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بعض کارکنوں نے سوشل میڈیا پر اظہار افسوس کی بجائے خوشی کا اظہار کیا، ملک کے محافظ بلوچستان میں سیلاب سے پسی ہوئی عوام کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جان کا نظرانہ پیش کر رہے تھے تو دوسری طرف سیاستدان اپنی کرسی کیلئے سیاسی کھینچا تھانی میں مصروف تھے۔ایک طرف ہیلی کاپٹر سانحے پر پوری قوم افسردہ ہے دوسری طرف جاہل اور جذبات سے عاری عمرانڈوز اس نازک لمحے میں بھی اپنی بکواس سے باز نہیں آ رہے،ایسے حالات میں فوج کے خلاف بد زبانی ظاہر کرتی ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن پاگل ہو چکے ہیں اور انہیں بنیادی اخلاقیات کا بھی احساس نہیں ہے۔ سیاسی وابستگی کو سپورٹ کرنے کے لیے یہ یوتھیے اپنے محافظوں کے خلاف بول رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے موجودہ صورتحال میں اپنی گندی ذہنیت کو بے نقاب کر دیا ہے۔اللہ پاک ہمارے چٹان سی ہمت رکھنے والے محافظوں کی حفاظت فرمائے، لیکن دکھ کی اس گھڑی میں مؤرخ عمرانڈوز نسل کے ان گندے انڈوں کو ہمیشہ سیاہ الفاظ میں یاد رکھے گا،پی ٹی آئی کی قیادت کے لئے سوچنے کا مقام کہ ایسے دکھ بھرے لمحات میں بھی انکے کارکنان کیسی پوسٹس کررہے ہیں جو عقل، شرم، تہذیب، شعور اور جذبات سے عاری ہیں،اسی فوج نے قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ دیا، ملک کے انہی سپوتوں کی وجہ سے آج امن قائم ہوا ہے،عمران خان نے نوجوانوں کے اندر اتنی گندگی بھر دی ہے کہ اب وہ قومی سانحہ کی صورت حال میں بھی اپنا اثر دکھا رہی ہے۔تحریک انصاف کے حامیوں سے تو وہ دشمن بہتر ہے جو مشکل حالات میں لفظی دلاسہ تو دے دیتا ہے،جو لوگ اس مشکل وقت میں فوج کے خلاف زہر اگل رہے ہیں وہ بھول رہے ہیں کہ کس طرح فوج نے سرحدوں کو محفوظ بنانے اور امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔یہ نادان یہ نہیں جانتے جو لوگ شہادت کے لئے وردی زیب تن کرتے، ان لوگوں کی سانسوں کی حفاظت موت کرتی ہے۔ پروردگار ان کی توقیر کا محافظ ہوتا ہے، یہ مٹھی بھر عناصر اپنی شیطانی چالوں سے باز تو نہیں آنے والے مگر اللہ حق ہے وہ سب سچ عوام کے سامنے لے آتا ہے جس کے تحت سرحدوں پر کھڑے جوانوں کو دیکھ کر، قدرتی آفات میں مدد کے لئے تیار وطن کے پاسبانوں کو دیکھ کر، ہنگامی حالات میں نڈر شیروں کو دیکھ کر، دہشتگردی، وبا سمیت دیگر چیلنجزکے خاتمے کے لئے ہر گھڑی تیار و کامران سپاہوں کو دیکھ کر بے اختیار ہر پاکستانی پاک فوج زندہ باد کا فلک شگاف نعرہ بلند کرتا ہے، پاکستان کے بہادر سپوتوں نے اپنی قیمتی لہوسے نئی تاریخ رقم کی ہے جس کی بدولت آج پاکستان ایک پر امن ملک بن چکا ہے۔پاکستانی قوم کو مسلح افواج کے افسروں اورجوانوں کی بہادری پر ناز ہے، پاک فوج نے ملک میں قیام امن کے لیےہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔پاکستان کے بہادر سپوتوں نے اپنی قیمتی لہوسے نئی تاریخ رقم کی ہے جس کی بدولت آج پاکستان ایک پر امن ملک بن چکا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی بے مثال کامیابیاں تاریخ کا انمٹ نقوش ہیں۔ دنیا کے کسی ملک نے پاکستان کی طرح ایسی لازوال قربانیاں نہیں دیں ہیں۔