قبا ئلی ضلع باجوڑ میں مستحق افراد کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

باجوڑ: تحصیل ماموند کےہسپتال میں ضلعی انتظامیہ باجوڑ کے تعاون سے میڈی بینک ٹرسٹ جاوید نثار سید نے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ میڈی بینک کے پیٹرن انچیف جاوید نثار سید، ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الصمد خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زوہیب حیات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نصیر خان، اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور فری میڈیکل کیمپ میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل کمال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز ، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی لعلی شاہ ،اور دیگر محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے. منعقدہ فری میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے ضلع باجوڑ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کی۔ منعقدہ میڈیکل کیمپ میں ضلع انتظامیہ باجوڑ، محکمہ صحت باجوڑ نے میڈی بینک عملے کے ساتھ بھرپور تعان کیا۔ علاوہ ازیں ضلع باجوڑ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کثیر تعداد میں فری میڈیکل کیمپ میں شرکت کی اور استعفادہ حاصل کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ باجوڑ اور میڈی بینک کے عملے کا شکریہ ادا کیا۔

Spread the love