شمالی وزیرستان: پاک فوج کے تعاون سے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کیلئے 5 ٹرک امدادی سامان روانہ

شمالی وزیرستان:صوبائی حکومت اور پاک فوج کی ہدایات کی روشنی میں زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے 5 ٹرک امدادی سامان غلام خان کے راستے افغانستان روانہ کردیا۔ امدادی سامان میں خیمے، فوم اور دیگر ضروری سامان شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کے مطابق مزید امدادی سامان اور میڈیکل ٹیمیں بھی بھیجی جارہی ہیں۔پاکستان نے افغانستان کے بعض علاقوں میں آنے والے 6.1 شدت کے زلزلے سے متاثرہ افغان خاندانوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے

Spread the love