باجوڑ: ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تربیتی ورکشاپ کا آغاز

باجوڑ:ریسکیو 1122 باجوڑ کی طرف سے محفوظ معاشرے کے قیام کیلے ضلع بھر میں فرسٹ ایڈ، فائر سیفٹی اور ہنگامی حالت سے نمٹنے کے متعلق تربیت دی جا رہی ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر محمد سعد خان کے سربراہی میں ریسکیو 1122 ضلعی افس کانفرنس روم میں سول ڈیفنس اور ہلال احمر رضإکاروں کیلے فرسٹ ایڈ فائر سیفٹی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے متعلق دو روزہ تربیتی ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیاگیا۔ریسکیو 1122 ٹریننگ ونگ ٹیم نے شرکإ کو خون کا بہاو کنٹرول کرنے،فریکچر مینجمنٹ،فا ئر سیفٹی اور ایمرجنسی حالت میں مریضوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کے مختلف طریقے عملی مشقوں کے ساتھ فراہم کی۔پہلے دن کے ٹریننگ سیشن اختتام پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر محمد سعد خان نے شرکإ کو خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ محفوظ معاشرے کے قیام کیلے ہر ایک کو چاہیے جو تربیت حاصل کی ہے اس پر عمل کرکے تاکہ جاۓ حادثے پر زخمیوں کی فوری مدد کر سکیں اورقیمتی انسانی جانوں کو بروقت بچا کر محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔

Spread the love