شمالی وزیرستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے مشترکہ کوشش کرنا ہوگی، میجر جنرل نعیم اختر

شما لی وزیرستان: جہاں کھیل کے میدان آباد ہو وہاں ضرور امن ہوگا اور جہاں امن ہوگا وہاں ترقی ہوگی اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینا ضروری ہے اور کھیل کے میدان آباد ہونے سے لوگ نشہ آور دوسرے جرائم کے طرف مائل نہیں ہونگے اس لئے شما لی وزیرستان کو امن کا گہوارہ بنا نے کیلئے مشترکہ کوشش کر نا ہوگی ان خیالات کا اظہار شمالی وزیرستان میں جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل نعیم اختر نے میرانشاہ یونس خان سپورٹس کمپلیکس میں فائنل فٹبال ٹورنامنٹ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ اس ٹورنمنٹ میں شما لی وزیرستان کے کثیر تعداد میں حصہ لیا وہ شاباش کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے اس طرح کے ایونٹ منعقد کرنا ضروری ہے اور عوام ضرور اس طرح ایونٹ میں حصہ لیں علاقے میں پہلی بار فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا جس میں 36 ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ سیلاب کلب اور شہزاد کلب کے درمیان کھیلہ گیا فائنل میچ سیلاب کلب نے پا نچ گول کے مقابلے میں آٹھ گولوں سے سیلاب کلب نے میچ جیت لیا سیون ڈویژن کے میجر جنرل نعیم اختر نے فاتح ٹیم کو 2 لاکھ روپے انعام دیا اور دوسرے پوزیشن حاصل کرنے والے ٹیم کو ایک لاکھ روپے انعام سے نوازا ۔ جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل نعیم اختر نے کہا کہ اسی طرح 24 جون کو یونس خان سپورٹس کمپلیکس میرانشاہ میں کرکٹ ٹور نامنٹ کا بھی آغاز ہوگا میچ کے اختتا م پر جی او سی میجر جنرل نعیم آختر اور ڈپٹی کمشنر شاھد علی نے رویاتی اتنڑ میں بھی حصہ لیا اس موقع پر کمانڈنٹ ٹوچی سکاوٹس عثمان حیدر لاگ کمانڈر بریگیڈئر مظفر حسین کرنل عارف ڈپٹی کمشنر شاھد علی خان ڈی پی او فر خان خان ڈی ایس پی ہیڈ کوار ٹر سید جلال خان ڈی ایس پی داود خان تحصیل دار شوکت خان بھی موجود تھے علاقے کی مشران اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

Spread the love