شمالی وزیر ستان: ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کھلی کچہری کا انعقاد

شمالی وزیر ستان:شمالی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر میرانشاہ میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تحصیل بلڈنگ میں کھلی کچہری کا انعقاد مسائل رکھنے والے ملکانان ، عمائدین ، مشران و عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مسائل کے انبار لگا دیئے ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد زیر صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دولت خان منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ شوکت علی خان ، اے اے سی کمشنر میرانشاہ شاہ بہرام ، اے اے سی کمشنر ریونیو خالد عمران کے علاوہ حبیب شاہ ، اختر رسول ، قبائلی عمائدین ، ملکانان ، مشران اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی کھلی کچہری میں کثیر تعداد میں شکایت کے درخواستوں کو دیکھ کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دولت خان نے کچھ مسائل کو موقع پر حل کرنے کی احکامات جاری کر دیئے، قبائلی عمائدین ، مشران ، نوجوانوں ، ملکانان نے ڈپٹی کمشنر کے اس احکامات کو بہت سراہا اور مطالبہ کیا کہ اس قسم کی کھلی کچہری کو مذکورہ ضلع کے دوسرے تحصیلوں میں بھی منعقد کئے جائیں تاکہ ان لوگوں کے مسائل بھی جلد حل کئے جائیں ۔

Spread the love