مہمند: شفاف طریقے سے مستحقین تک زکوٰۃ رقم کی رسائی ایک نیک عمل ہے،ساجد مہمند

مہمند: ایم این اے ساجد خان مہمند، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مہمند محسن حبیب اور چئیرمین زکوۃ کمیٹی ضلع مہمند علامہ امیر اللہ جنیدی نے ضلعی زکوۃ کمیٹی مہمند کی جانب سے گزارہ الاؤنس کے تحت مستحق افراد اور گرلز گورنمنٹ ہائی سکول، لکڑو گورنمنٹ ڈگری کالج اور گورنمنٹ کالج آف کامرس کے مستحق طلباء کو سکالرشپ کا کیش چیکس حوالے کردیئے۔ڈسٹرکٹ زکوۃ آفیسر رضوان خان و دیگر سٹاف ممبرز اور لوکل زکوۃ چئیرمین بھی ہمراہ تھے۔ ایم این اے ساجد خان مہمند نےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ زکوۃ مستحقین کا حق ہے اور اس کی شفاف تقسیم کرناہمارافرض ہے، شفاف طریقے سے مستحقین تک زکوٰۃ رقم کی رسائی ایک نیک عمل ہے اور یہ کام کسی عبادت سے کم نہیں۔ محکمہ زکوٰۃ جہاں زندگی کے دیگر شعبوں میں غریب اور مستحق لوگوں کی مدد کررہا وہاں تعلیم کے شعبے میں بھی مستحق طلباء و طالبات کی بھرپور امداد کی جارہی ہے، انہوں نے کہاکہ مستحق طلباء کو ان کا حق دلوانا محکمہ زکوٰۃ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور طلباء کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچایا جائے گا۔

Spread the love