قبا ئلی ضلع مہمندکے شہریوں کیلئے خوشخبری،غلنئی میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء

مہمند:ضلع مہمند میں پہلی بار عوام کی سہولت کےلئے ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی اور پی ایس وی ڈرائیونگ لائسنس کا اجراءکردیا گیا،ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر محمد عمران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولت کی خاطر اب مقامی لوگ پشاور اور چارسدہ جانے کی بجائے ضلع مہمند ہیڈکوارٹر غلنئی میں قائم ڈرائیونگ لائسنس سنٹر سے باآسانی اپنا پانچ سالہ لائسنس حاصل کرسکتے ہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ ضلع مہمند میں موٹر وہیکل ایگزامینر تعینات کردیا گیا ہے۔ جو کہ گاڑیوں کی فٹنس معیار کے مطابق فٹنس سرٹیفیکٹ جاری کرے گا جبکہ غیر معیاری اور خراب گاڑیوں کے خلاف کاروائی بھی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ عوام کو ٹریفک قوانین سے متعارف کرنے کےلئے مختلف مقامات پر آگاہی مہم شروع کیا گیا ہے اور جگہ جگہ بینرز لگائے گئے ہیں۔ جس میں عوام کو ٹریفک قوانین کے بارے میں جاننے اور ان پر عمل کرنے کی تلقین کی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ ڈرائیور حضرات جنکی عمر 21 سال ہے ۔ وہ جلد از جلد یہاں اکر اپنا لائسنس حاصل کریں اور ایک فرض شناس اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Spread the love