انٹرنیٹ پر غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کیلئے نیا نظام متعارف

اسلام آباد : انٹرنیٹ پر غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لیے پی ٹی اے نے نیا نظام متعارف کرا دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے نظام کے تحت پی ٹی اے اب غیر اخلاقی ویب سائٹس کو از خود بلاک کرسکے گا ، ڈی این ایس نظام کے تحت ویب سائٹس ڈومین کی سطح پر بلاک ہوسکیں گی جب کہ اس سے پہلے ویب سائٹس کی لسٹ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھجوائی جاتی تھی ۔اس حوالے سے ترجمان پی ٹی اے نے کہا ہے کہ نئے نظام میں سوشل میڈیا ماننٹرنگ کا کوئی میکینزم نہیں ہے ، نیا نظام صرف غیر اخلاقی مواد کو بلاک کرنے کیلئے بنایا گیا ہے ، اس سے شہریوں کی پرائیویسی پر بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا اور انٹرنیٹ کی رفتار پر بھی فرق نہیں پڑے گا جب کہ ویب سائٹس بلاک کے خود کار نظام سے وقت کی بچت ہوگی۔

Spread the love