شمالی وزیر ستان: قبا ئلی نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، میجر جنرل نعیم اختر

شمالی وزیر ستان: قبا ئلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شمالی وزیرستان میں منعقد ہونے والا فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح سیون ڈویژن کے میجر جنرل نعیم اختر نے کیا ۔ افتتاحی تقریب میں لاگ کمانڈر بریگیڈیئر مظفر حسین ، کمانڈنٹ ٹوچی اسکاؤٹس کرنل عثمان حیدر اعلی عسکری قیادت کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران ، شائقین فٹبال، علاقے کے مشران اور سکول کے بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیون ڈویژن کے میجر جنرل نعیم اختر نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں کرکٹ والی بال اور فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور مجھے امید ہے کہ بہت جلد محمد وسیم جونئیر کی طرح اور بھی کھلاڑی ملکی اور انٹر نیشنل سطح پر نمائندگی کرینگے ۔میجر جنرل نعیم اختر نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شیراز خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس کی فروع کے لیے وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں انہوں نے فائنل میچ جیتنے والی ٹیم کو 3 لاکھ اور دوسری نمبر پر آنے والے ٹیم کو 2 لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا اس ٹورنامنٹ میں پورے شمالی وزیرستان سے 36 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ٹورنامنٹ کا پہلا میچ کینڈی لینڈ فٹبال اکیڈمی اور تپی کے مابین کھیلا گیا جسے کینڈی لینڈ اکیڈمی نے 3 گول سے جیت لیا۔

Spread the love