پشاور میں پی ایس ایل میچز کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا، تیمور جھگڑا

پشاور:وزیرصحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ پشاور میں پی ایس ایل میچز کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا، پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کے ساتھ اس سلسلے میں بات ہو ئی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرکٹ سٹار شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ حیات آباد میں قائم انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے موقع پر بات چیت کرتے ہو ئے کیا،صوبائی وزیر نے کہا کہ انشاءاللہ اگلے مہینے میں حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم پر کام مکمل ہوجائے گا۔ اگلے پی ایس ایل کے لیے پشاور کے اسٹیڈیم دستیاب ہونگے اور پشاور ملک کا پہلا اور واحد شہر بن جائے گا جہاں دوانٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیمز تیار ہونگے۔

Spread the love