اربوں ڈالرز کا اضافہ

اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے منظور کیے گئے قرضے میں مزید اربوں ڈالرز کا اضافہ کر دیا، پاکستان کو 2021 تک مختلف منصوبوں کیلئے کل 8 ارب ڈالرز کا قرض فراہم کیا جائے گا، اس سے قبل 7 ارب ڈالرز کے پیکج کا اعلان کیا گیا تھا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کیلئے 2021 تک جس پیکج کی منظوری دی گئی تھی، اس میں مزید 1 ارب ڈالرز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ایشیائی ترقیاقی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اب پاکستان کو 2019 سے 2021 کے درمیان 7 ارب ڈالرز کی بجائے 8 ارب ڈالرز کا خصوصی پیکج دیا جائے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے دیے جانے والے 8 ارب ڈالرز پاکستان کے مختلف منصوبوں کی تعمیر کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔ایشیائی ترقیاتی بینک سے حاصل شدہ قرضہ زیادہ تر توانائی کے منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔دوسری جانب ایک یورپی کمپنی نے بھی پاکستان کیلئے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ ہالینڈ کی کمپنی نے پاکستان میں 2 ارب 80 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کردیا،

ہالینڈ کی کمپنی رائل ووپاک کمپنی ایل این جی ٹرمینل کے شعبے میں ڈیڑھ ارب ڈالر، کیمیکل پلانٹ کی تعمیر کیلئے15 کروڑاورپارکو کوسٹل ریفائنری میں80 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی مشیر تجارت عبدالرزاق داؤ د سے ہالینڈ کی رائل ووپاک کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کے سازگار ماحول اور تعاون پر بات چیت کی گئی۔ ہالینڈ کی کمپنی کے وفد نے کیمیکل انڈسٹری میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر زور دیا۔ اعلامیہ کے مطابق ہالینڈ کی کمپنی پاکستان میں 2 ارب 80 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کرے گی۔جس کے تحت ہالینڈ کی کمپنی ایل این جی ٹرمینل کے شعبے میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ ہالینڈ کی کمپنی کیمیکل پلانٹ کی تعمیر کے لیے 15 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کرے گی۔ ہالینڈ کی کمپنی پارکو کوسٹل ریفائنری میں 80 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کرے گی۔