قبا ئلی ضلع باجوڑ میں پاک فوج کے زیرانتظام “امن” کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

باجوڑ:فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیرانتظام باجوڑ کی تحصیل نواگئی میں “امن” کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح ہوگیا،۔ اس ٹورنامنٹ میں باجوڑ کی مختلف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ جس میں پہلا میچ نواگئی فائٹرز اور نواگئی ٹائیگرز کے درمیان کھیلا گیا ۔اس موقع پر علاقائی مشران ، نوجوانان اور بچوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھیں ۔ٹورنامنٹ کا مقصد صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔ علاقہ کے عوام نے ایف سی کے پی کے نارتھ کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کیا ۔

Spread the love