خیبر پختونخوا روایتی ثقافتی کھیلوں کا میلہ ہری پور میں سج گیا

پشاور:ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام روایتی گیمز کے سلسلے میں گزشتہ روزڈسٹرکٹ ہری پور میں روایتی کھیلوں کا آغاز ہوگیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ اور آر ایس او ایبٹ آباد احمد زمان مہمانان خصوصی تھے جنہوں کے باقاعدہ طور پر کھیلوں کا افتتاح کیا ان کے ہمراہ چیف کوچ شفقت اللہ ‘ڈی ایس او فیصل جاویدسمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی’گزشتہ روز ہری پور میں گتکا اور سٹون لفٹنگ کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا پانیا گرائونڈ میں گھوڑا ڈانس’گتکا ‘سٹون لفٹنگ’آج بیل ریس ‘ڈاگ ریبٹ ریس’اتوار کو نیزہ بازی کے مقابلے ہوں گے کاگ پلے گرائونڈ میں سٹون لفٹنگ ‘ریسلنگ ‘جمناسٹک اور محفل سماع کے مقابلے شیڈول ہیں جبکہ آج ڈاگ ریبٹ ریس’بل ریس ریور بینک کاگ جبکہ اتوار کو جٹی گرائونڈ پر نیزہ بازی کے مقابلے منعقدکرنے کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں ‘ ونر کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی’یہ مقابلے وزیراعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری سپورٹس اور ڈی جی سپورٹس خالد خان اور ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز عزیز اللہ جان کی ٹیم منعقد کرا رہی ہے’ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ نے ڈی جی سپورٹس خالد خان اور ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس عزیز اللہ خان کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ ان کی شبانہ روز محنت سے روایتی کھیلوں کا سلسلہ جاری رہے اور مرحلہ وار کے پی کے دیگر اضلاع میں بھی ایونٹس کا انعقاد کیا رہا ہے روایتی گیمز مختلف ریجنز میں منعقد کرنے کے بعد ان میں سے مختلف ایونٹس کی ونر ٹیموں کے درمیان فائنل رائونڈ پشاور میں ہوگا جہاں کھلاڑیوں کومزید انعامات سے نوازا جائے گا روایتی گیمز کے انعقاد کا مقصد صوبہ بھر میں روایتی گیمز کو زندہ رکھنے کے لئے کوششیں کرنا ہیں اور امید ہے کہ اس قسم کے اقدامات سے ان علاقوں میں روایتی گیمز کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔