جنوبی وزیرستان :پاک فوج کے زیر اہتمام یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

جنوبی وزیر ستان:جنوبی وزیرستان پاک فوج کے تعاون سے کھیلا جانے والا یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ،تفصیلات کےمطابق جنوبی وزیرستان کے علاقہ لدھا میں کھیلا جانے والا یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ تمام تمام تر رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ۔ٹورنامنٹ میں جنوبی وزیرستان بھر سے 18 ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ یونائٹیڈ کلب دوسلی اور نیو شاہین کلب کوٹکئی کے درمیان کھیلا گیا۔ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد نیو شاہین کلب کوٹکئی نے پنالٹی کک کے ذریعہ فائنل مقابلہ جیت لیا۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی کمانڈر وزیرستان ٹاسک فورس بریگیڈیئر سومیر اور رہنماء تحریک انصاف و چئیرمین پاکستان حلال احمر آصف خان محسود تھے۔ فائنل میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کئے گئے۔ فائنل میچ جیتنے والے کو 1 لاکھ روپے بمعہ ٹرافی اور رنراپ رہنے والے ٹیم کو 50 ہزار روپے بمعہ ٹرافی سے نواز۔فائنل میچ دیکھنے کے لئے آنے والے تماشائی نے لدھا میں طویل عرصہ کے بعد کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اختتامی تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی رہنما پاکستان تحریک انصاف آصف محسود نے کہا کہ پاک فوج اور حکومت جنوبی وزیرستان میں کھیل کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ نوجوان ملک کا اثاثہ ہے وہ اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے ملک کی خدمت کریں۔ انہوں نے کہا کہ لدھا میں فٹبال کا بڑا اسٹیڈیم بنایا جا رہا ہے جہاں ملکی سطح پر ٹورنامنٹ ہونگے۔