خصوصی افراد کو سپورٹس سٹیڈیم میں سہولیات کی فراہمی کوممکن بنائیں گے، ڈی جی سپورٹس خالد خان

پشاور:خیبرپختونخوا سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام گزشتہ روز خصوصی افراد کے کھیلوں کے مقابلوں’سہولتوں کی فراہمی وغیرہ پر سیمینار پشاور میں منعقد ہوا ،اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خالد خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس طارق خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جمشید بلوچ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر حامدعلی،چیف کوچ شفقت اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق احمد کے علاوہ ‘آر ایس اوز’ڈی ایس اوز اور دیگر ماہرین نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس خادخان نے کہاکہ سپیشل افرادبھی اس معاشریکے اہم شہری ہیں ملک کی ترقی میں ان کابھی اہم رول ہے کھیل کے میدان،تعلیم،صنعت اورسیاست سمیت مختلف شعبوں میں سپیشل پرسن نے۔خود کومنوایاہے اوراللہ کے فضل وکرم سے سپورٹس ڈائریکٹریٹ واحدادارہ ہیں جوباقاعدگی سے سپیشل کھلاڑیوں کے لئے گیمزمنعقدکرارہی ہے جس سے انکی بھرپورحوصلہ افزائی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپیشل کھلاڑیوں کیلئے مردان میں علیحدہ گرانڈبنایاہے جہاں پرانکے لئے مختلف سہولیات مہیاکی گئی ہے اورانشا اللہ پشاورسمیت دیگراضلاع کے گرانڈزمیں بھی مہیاکرینگے۔سپیشل کھلاڑیوں کومکمل سپورٹ کرینگے۔اورآج کی اگاہی سیمینار بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔سیمینار میں انٹرنیشنل سپیشل کھلاڑی و کوچ زوار ‘ایاز خان اور انجنیئر عرفان نے شرکاء کو لیکچر دئیے اور انہیں معذور افراد کے کھیلوں کے ایونٹس’ سہولتوں کی فراہمی’ مواقعوں کی فراہمی وغیرہ کے بارے میں بتایا اجلاس میں معذور افراد کے لئے کھیلوں کے میدانوں میں سہولتوں کی فراہمی’ ان کے لئے مختلف ایونٹس کے انعقاد اور انہیں آگے لانے کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا’ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جمشید بلوچ کے مطابق سب سے پہلے سہولتوں کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا کوشش کی جارہی ہے کہ ہر پلے گرائونڈ میں معذور افراد کے لئے سہولتیں فراہم کی جائیں تا کہ وہ پریکٹس کرسکیں اور اس کے ساتھ انہیں آگے آنے کے لئے مواقع فراہم کئے جائیں تا کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا اظہار کرسکیں۔