پاکستان کی پارلیمان جنوبی ایشیاء کی پہلی پارلیمان ہے جسے ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے،سپیکر راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے دنیا کوایک گلوبل ویلج بنادیا ہے،پاکستان کی پارلیمان جنوبی ایشیاء کی پہلی پارلیمان ہے جسے ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ا ن خیالات کااظہار انہوں نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے گوگل ماہرین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کویہاں ان سے ملاقات کی۔وفد کی سربراہی ٹیک ویلی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کر رہے ہیں۔ملاقات میں پارلیمنٹ کی ڈیجٹیلائزیش سے متعلق امور کو زیر غور لایا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قومی اسمبلی کی ڈیجیٹلازیشن سے ممبران اور اسٹاف کے استعداد کار میں اضافہ ہو گا۔ ڈیجیٹلائزیشن سے اسمبلی کی کاروائی مزید موثر اور نتیجہ خیز ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں گوگل آفس متعارف کرانے سے وہ جنوبی ایشیا کی پہلی پیپر لیس پارلیمنٹ بن جائے گی۔ ڈیجیٹلائزیشن اور گوگل آفس پارلیمنٹ کے ماحول کو بدل دے گا۔ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی خواہش رکھتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ انفارمیشن، ٹیکنالوجی نے دنیا کو ایک گلوبل ولیج بنا دیا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے پارلیمنٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا۔ اس موقع پر سی ای او ٹیک ویلی کی شرکاء کو بریفنگ دی۔بریفنگ میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی پارلیمنٹ جنوبی ایشیا کی پہلی پارلیمنٹ ہے جسے ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔ٹیک ویلی پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے گوگل پارٹنر ہے۔ قومی اسمبلی کے مختلف دفاتر میں کام کرنے والے عملے کی ڈیجیٹلائزیشن کی تربیت کا انعقاد کیا گیا ہے۔

Spread the love