خیبر:قبائلی جرگہ کالعدم ٹی ٹی پی اور پاک فوج کے مابین امن مذاکرات کیلئے متحرک

خیبر:قبائلی جرگہ کالعدم ٹی ٹی پی اور پاک فوج کے مابین امن مذاکرات کے لیے متحرک،اس سلسلے میں جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاٹا قومی جرگہ کے چئیرمن ملک بسم اللہ خان آفریدی ،خان محمد افریدی،،ملک ظاہر شاہ افریدی،ملک طماش شلمانی،ملک ضراب ،ملک نجیب طور خیل ،ولایت شاہ منیا خیل ۔ملک فضل الرحمان شیر خان خیل نے دیگر مشران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں امن قائم کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے اس لیے ہم عسکریت پسندوں،عسکری حکام اور حکومت کے مابین سیز فائر نیک شگون قرار دے رہے ہیں اس سیز فائر کے تاریخ میں توسیع کی جائےہم دونوں فریقین سیز فائر مستقل کریں تاکہ خطے میں امن ہوں اور مزاکرات کامیاب ہوں۔انہوں نے تمام عسکریت پسند تنظیموں سے اپیل کی کہ امن و امان قائم کرنے کے لیے امن مذاکرات کے لیے حصہ بن جائے۔انہوں نے کہا کہ امن جرگہ مزاکرات کے لیے پاک فوج کے اعلی حکام سے امن مذاکرات ہوئے ہیں اور جلد عسکریت پسندوں سے بھی مزاکرات کریں گے ہم عسکریت پسندوں سے بھی ملاقات کرکے مذاکرات کو آگے لے جاکر امن قائم کریں گے جن کے لیے ہم افغانستان بھی جرگہ لے کر جائینگے۔