یورپی ممالک، پاکستانی برآمدات میں 9 سال کے دوران 87 فیصداضافہ

اسلام آباد:یورپی یونین کے ممالک کو کی جانےوالی برآمدات میں گزشتہ 9 سال کے دوران 87 فیصداضافہ ہواہے ۔وزارت تجارت کی رپورٹ کے مطابق سال 2013 میں یورپی یونین کے ممالک کو کی جانے والی برآمدات کا حجم 3.56 ارب یورو رہا تھا تاہم گزشتہ مالی سال 2021 کے دوران یورپی ممالک کو کی جانےوالی برآمدات سے 6.64 ارب یورو کازرمبادلہ کمایاگیاہے۔اس طرح گزشتہ 9سال کے دوران کے یورپی یونین کے رکن ممالک کو کی جانے والی برآمدات میں 3.08 ارب یورو یعنی 86.51 فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسی عرصہ کے دوران یورپی ممالک سے کی جانے والی برآمدات کاحجم 69 فیصد اضافہ سے 3.31 ارب یورو کے مقابلہ میں 2021 کے دوران 5.59 ارب یوروتک بڑھ گیا۔ اس طرح گزشتہ 9 سال کے دوران یورپی ممالک سے کی جانےوالی برآمدات میں 2.28 ارب یورو کااضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔