باجوڑ: نقل کی لعنت سے نوجوان نسل کو چھٹکارا دلانے کیلئے ہر مکتبہ فکر کو اپنا کر دار نبھانا ہو گا، اسسٹنٹ کمشنرحمزہ ظہور

باجوڑ:ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کےہدایت اور محکمہ ایجوکیشن کی پالیسی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار 2 ثناء اللہ نے گورنمنٹ ہائی سکول صاحب آباد اور گورنمنٹ ہائی سکول حاجی لونگ میں واقع میٹرک کے سالانہ امتحانی ہالز کی انسپکشن کی اور وہاں پر طلباء کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے امتحانی عملہ کو مستعدی کیساتھ کام کرنے اور رولز کے مطابق کما حقہ ڈیوٹی سر انجام دینے اور نقل کے روک تھام کے کے سلسلے واضح ھدایات جاری کئے۔ علاؤہ ازیں طلبہ کو بھی نقل اور دیگر انفیئر مینز کے استعمال سے گریز کرنے اور خلاف ورزی کی صورت میں سزاؤں کے بارے آگاہ کیا۔ نیز طلبہ پر واضح کیا گیا کہ نقل ایک لعنت ہے اور یہی لعنت میرٹ کا قاتل ہے لہذا اس لعنت سے معاشرہ کو نجات دلانے میں اپنے حصے کا کردار ادا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ والدین اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے تمام مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افراد کو آگے آکر اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنا نے کیلئے نقل کے رجحان کو ہمیشہ کیلئے ختم کر نا چا ہئے