جنوبی وزیرستان:عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اسسٹنٹ کمشنر سہیل احمد

جنوبی وزیرستان:ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان امجد معراج کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سرویکئی سہیل احمد نے سول ڈسپنسری چگملائی کا دورہ کیا۔ نئی قائم ہونے والی میڈیکل لیب کی نگرانی کی اور عملے کو ہدایت کی کہ عوام الناس کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ مضافات کے علاقوں میں قائم بنیادی و دیہی مراکز صحت میں سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان علاقوں کے مریضوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی بنیادی سہولیات میسر ہوں اور شہری علاقے کے ہسپتالوں پر غیر ضروری بوجھ کم ہوسکے۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت عوام کو دستیاب وسائل میں علاج ومعالجے کی ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔