سنٹرل کرم میں جاری ترقیاتی کاموں کو مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے، اسسٹنٹ کمشنرشاہ وزیر

کرم :سنٹرل کرم کے مختلف مقامات میں بیوٹیفکیشن کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم شاہ وزیر نےٹی ایم او، ایس ڈی او حضرت عمر اور نائب تحصیلدار بادشاہ کے ہمراہ ترقیاتی کاموں کا تفصیلی دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو سختی کیساتھ ہدایت کی گئی کہ وہ ترقیاتی کاموں کو بروقت اور مقررہ معیاد کے اندر مکمل کریں۔ اور اس سلسلے میں کسی بھی صورت غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔اس کے علاوہ مرغان، گندال،اروزہ اور مخڑانی میں بھی جلد ترقیاتی کام جلد شروع کی جائینگی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کو مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوامی مفاد کی ان سکیموں سے مقامی لوگ مستفید ہوں۔

Spread the love