خیبر:ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام لنڈیکوتل میں کھلی کچہری کا انعقاد

خیبر:ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی ڈپٹی کمشنر خیبر شاہ فہد کی سربراہی میں بازار زخہ خیل لنڈیکوتل میں کھلی کچہری کا انعقاد،کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حسیب الرحمن،اسسٹنٹ کمشنر (لنڈیکوتل) ارشاد علی ،ممبر صوبائی اسمبلی شفیق شیر،تحصیل چیئرمین شاہ خالد، تحصیلدار بازار زخہ خیل تحسین اللہ ، محکمہ صحت، سی اینڈ ڈبلیو، جنگلات،تعلیم، سمیت دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں بازار زخہ خیل کے مشران اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے اپنے مسائل،اراء،تجاویز سے افسران بالا کو اگاہ کیا۔کھلی کچہری میں عوام نے ہسپتال کی فوری بحالی،صحت کے سہولیات کی فراہمی،پینے کے پانی کی فراہمی، علاقائی روڈز کی تعمیر، سمیت دیگر بنیادی مسائل کے حوالے سے افسران سے کھل کر بات چیت کی۔ ڈپٹی کمشنر شاہ فہد نے کھلی کچہری میں مسائل سننے کے بعد متعلقہ محکموں کو شکایات ترجیحی بنیادوں پر فوری اقدامات کرکے حل کرنے کے لیے ہدایات جاری کردی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حسیب الرحمن نے بازار زخہ خیل کے لیے منظور شدہ تین ارب پچاس کروڑ کے میگا پراجیکٹ کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔ ڈپٹی کمشنر خیبر کی جانب سے محکمہ سوشل ویلفئیر کے تعاون سے 10 معذوروں میں وہیل چئیر تقسیم کئے گئے۔نجی ارگنائزیشن یا ریسکیو 1122 کے تعاون سے علاقے کے لئے مستقل ایمبولینس کی فراہمی،زخہ خیل ہسپتال کے لیے قریبی بنیادی صحت مرکز سے ڈاکٹروں کی ڈیوٹی لگانے،اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل کو ہفتہ میں ایک دن بازار زخہ خیل کے لئے مختص کرنے،زخہ خیل کے لیے منظور شدہ پراجیکٹ پر جلد کام شروع کرنے،ضلعی سربراہ محکمہ تعلیم کو سکولوں میں پی ٹی سی فنڈز سے لوکل اساتذہ بھرتی کرنے اور علاقائی مشران کے تعاون سے سکولوں میں چوکیداروں کی اسامیوں کے متعلق خاندانی مسائل حل کرنے کے لیے ہدایات جاری کردی ہے تاکہ سکولوں میں مقامی شہریوں کو بھرتی کیا جاسکیں۔

Spread the love