مہمند لویہ جرگہ کے زیر اہتمام امن کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

مہمند:سرحدی دیہات کوڈاخیل میں مہمند لویہ جرگہ کے زیر اہتمام امن کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر۔اسلام آباد کے مہمند لویہ جرگہ کے مشران کی شرکت۔ وائس چیئر مین ملک نوراللہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ضلع مہمند تحصیل بائیزئی کے سرحدی دیہات کوڈاخیل میں مہمند جرگہ کے ملک نوراللہ خان کی تعاون سے کوڈاخیل امن کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہواتھا جس میں حسین ۔مخان اور منصور نے آرگنائزر کے خدمات سرانجام دئے۔ٹورنامنٹ میں خویزئی اور بائز ئی کے 22 کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ 4 مئی سے شروع ہواتھا جو 2 ہفتوں تک جاری رہا۔ فائنل میچ تنگی اور کوڈاخیل کے درمیان کھیلاگیا۔مقررہ 7 اورو میں کوڈاخیل ٹیم نے 84 رنز بنائے جواب میں تنگی ٹیم نے 5 اورو میں حدف پورہ کیا۔اور ٹورنامنٹ سینکے تنگی ٹیم نے اپنانام کردیا۔وائس چیئرمین ملک نوراللہ نے ونرٹیم سپینکے تنگی کے کپتان مبارک شاہ اور رنر ٹیم کوڈاخیل کے کپتان عبدالمالک اور کھلاڑیوں پر انعامات اور ٹرافی تقسیم کئے۔ٹورنامنٹ میں اسلام آبادمہمند لویہ جرگہ کے حاجی محمد علی خان اور شاکر شنواری نے بھی خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر انہوں نے حکومت اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا کہ بائز ئی تحصیل اور کوڈاخیل میں سپورٹس سٹیڈیم قائم کیا جائے اور مقامی کھلاڑیوں کو تمام ضرورت کے سامان فراہم کیا کیا جائے۔کیونکہ اس علاقے کے لوگوں میں سب سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اگرانکو توجہ دی گئ تو اس علاقے کے نوجوان ہر میدان میں اپنے علاقے اور ملک کانام روشن کرسکتا ہے۔ٹورنامنٹ میں مختلف علاقوں کے نوجوانوں اور مشران نے بھی شرکت کی۔