گلیا ت ڈو یلپمنٹ اتھا رٹی کے زیر اہتما م نتھیاگلی میں 5 روزہ آرٹ مقابلے اور نمائشی میلے کا افتتا ح

پشاور: معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ آرٹ کا کما ل خوا ہ وہ کسی بھی شکل میں ہو انسا نی صلا حیتو ں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر تا ہے اور یہ معا شروں کی بقا کا ضا من ہو تا ہے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گلیا ت ڈویلپمنٹ اتھا رٹی کے زیر اہتما م نتھیاگلی میں 5 روزہ آرٹ مقابلے اور نمائشی میلے کی افتتا حی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔میلے میں ایبٹ آباد کے تعلیمی اداروں کے 80 سے زائد طلبہ شریک ہوئے۔ آرٹ میلے میں طلبہ نے پینٹنگز، خطاطی، اسکپچز اور ہینڈی کرافٹس کی نمائش کی گئی۔اس موقع پر ایم پی اے مومنہ باسط، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کپٹن ریٹا ئرڈ خا لد محمود اور دیگر افسران بھی آرٹ میلے میں موجودتھے۔میلے میں مقامی خواتین بھی شریک ہوئیں اور ہینڈی کرافٹس کے سٹالز لگائے۔معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ جی ڈی اے بہترین سرگرمیوں کا انعقاد کر رہا ہے۔ خواتین کے بنائے ہینڈی کرافٹس بہترین ہیں ترقی یافتہ معاشرے سوشل کیپٹل پر خرچ کرتے ہیں۔ معاشرے کی ترقی کے لیے فائن آرٹس کا فروغ ضروری ہے۔ طلبہ کی بنائی پینٹنگز کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔انہو ں نے کہا معاشرے کی بقا تخلیقی صلاحیتوں کے حا مل لوگوں کو آگے لانے میں مدد گار ثا بت ہو تے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ فائن آرٹس سے تعلق رکھنے والے افراد معاشرے کا سرمایہ ہیں۔ہما ری حکو مت نے فنون لطیفہ کے فروغ کے لیے کئی منصوبے شروع کیے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ آرٹسٹوں کو تمام سہولیات فراہم کریں گے۔ آخر میں انہو ں نے آرٹ مقابلے اور نمائش کے شرکا میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر ایم پی اے مومنہ باسط نے کہامقامی خواتین کے آرٹ ورک کو مزید فروغ دینے پر کام کر ر ہےہیں۔گلیات میں سکل ڈویلپمنٹ کے حوالے سے منصوبہ زیر غور ہے: گلیات کی خواتین کی سکل ڈویلپمنٹ اور ان کے آرٹ ورک کو ملک بھر میں لے کر جائیں گے۔ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے اسی طرح کی صحت مند سرگرمیاں جاری رکھیں گے طلبہ میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں جنہیں سامنے لانا ہے۔جی ڈی اے مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا کر رہا ہے۔