مہمند: خیالی کور بابا گراؤنڈ میں جاری سوران چمپئن لیگ اختتام پذیر

مہمند: تحصیل بائیزئی کے دور افتادہ علاقہ سرحدی دیہات سوران خیالی کور بابا گراؤنڈ میں جاری سوران چمپئن لیگ احتتام پذیر ہوا۔ مقامی اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں کی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ سابقہ امیدوار تحصیل ناظم ملک زاہد خان موسی خیل کی تعاون سے منعقد ہوا تھا۔ ٹورنامنٹ میں انتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔ ٹورنامنٹ میں 70 سے زیادہ ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ فائنل میچ انار الیون اور لکڑو الیون کے درمیان کھیلا گیا جو کہ انار الیون نے جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لیا۔ فائنل میچ میں مہمانان خصوصی 22 بریگیڈ کے کرنل سعد ، ایم این اے ساجد خان مہمند، ملک زاہد خان موسی، ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر سعید اختر تھے۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کی طرف سے سوران چمپئن لیگ کے فائنل میچ جیتنے والے ٹیم کو موٹر سائیکل، جبکہ ایم این اے ساجد مہمند اور ملک زاہد خان موسی خیل کی جانب سے دونوں ٹیموں کیلئے نقد رقم کے انعامات دیے گئے۔ کرکٹ لیگ کے فائنل میچ دیکھنے کے لئے گراؤنڈ میں ہزاروں کی تعداد میں تماشائیوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے پسماندہ علاقے میں اس بڑے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ملک زاہد خان موسی خیل کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ ایسے کھیل کود کی سرگرمیوں کا آغاز سے یہاں کے نوجوانوں کے لئے ایک اچھا اور مثبت پیغام ہے