وزیرستان: پاک فوج نے بویا قلعہ میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی

شمالی وزیرستان: ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منائی گئی، خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں میں پاک فوج اور ایف سی نے مقامی لوگوں میں عید منائی۔مقامی فوج کے رہنما، مقامی عمائدین، نوجوانوں اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔پاک فوج اور آنے والے مقامی لوگوں نے عید مذہبی جوش و جذبے سے منائی۔ پاک فوج کی جانب سے کھانے کے انتظامات، انعامات اور عید کی رقم بھی تقسیم کی گئی،علاقے کے مشران اور علما کرام نے احساس پروگرام سمیت جاری ترقیاتی اور سماجی ترقی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،پاک فوج کے آفیسر نے مقامی لوگوں کو انٹرنیٹ کے فوائد اور نقصانات اور انٹرنیٹ سے متعلق سماجی/سیکیورٹی مسائل کے بارے میں بریف کیا۔

انہوں نے مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ نوجوان نسل کو انٹرنیٹ کے منصفانہ استعمال کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ ریاست/سماجی مخالف استعمال سے بچ سکیں۔مقامی لوگوں کو ہنگامی صورت حال میں سہولت کے لیے بویا فورٹ میں کنٹرول روم اور ہیلپ لائن نمبر کے قیام کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔انہوں نے مقامی لوگوں پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبا ئلی عوام متحد اور پرعزم ہے۔ فورسز نے بے پناہ قربانیاں دے کر دہشت گردی کو ختم کیا ہے۔ قبا ئلی عوام مسلح فورسز اور سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو تسلیم کرتی ہے۔ بے مثال قربانیوں کے نتیجے میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا ہے اور امن بحال ہے۔اس موقع پربویا فورٹ میں لدھا کلب ایم خیل اینڈ فائر کلب کے زیر اہتمام والی بال میچ کا انعقاد کیا گیا۔ بڑی تعداد میں مقامی افراد، سکول کے طلباء، اور بچوں نے والی بال میچ کو دیکھا اور اس میں حصہ لیا۔ دونوں ٹیموں کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔