ضلع مہمند میں بارودی سرنگ کا دھماکہ

پشاور:قبائلی ضلع مہمند کے تحصیل صافی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین بچے زخمی ہوگئے۔ 10 سالہ بلال خان ولد حبیب، 12 سالہ افتخار ولد واسط محمد اور10 سالہ مکمل شاہ ولد واسط محمد مامد گٹ چوکی اور ساگی پایان کے درمیان واقع پہاڑ میں گھاس کاٹنے کے دوران ان پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوگیا۔دھماکے کے نتیجے میں تینوں بچے زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لیے مامد گٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کی وجہ سے افتخار نامی بچہ ایک پاؤں سے محروم ہوگیا۔