سونے کی قیمت میں کمی

کراچی: عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں 4ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1496ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا200روپے سستا ہو کر87ہزار900روپے کا ہو گیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 172روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے دس گرام سونے کی قیمت75ہزار360روپے ہو گئی۔