بچوں کے پیٹ میں کیڑوں کے خاتمے کی مہم

پشاور: سیکرٹری محکمہ صحت خیبرپختونخوا ڈاکٹر فاروق جمیل کی زیرصدارت صوبے میں صوبائی سطح پر بچوں کے پیٹ میں کیڑوں کے خاتمے کی مہم کے لئے کثیر شعبہ جاتی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ہوا۔ اجلاس میں ادارہ برائے ایلیمنٹری اور سیکنڈری ایجوکیشن پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی ودیہی ترقی کی اصلاحات اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کے متعلقہ افسران ان کے علاوہ آئی آر ڈی پاکستان کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔سیکریٹری صحت ڈاکٹر فاروق جمیل نے اجلاس میں موجود تمام شرکاء کو مذکورہ مہم کے تحت پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کی ادویات دو ہفتوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کے افسران تک پہنچانے کی تاکید کی۔

اجلاس میں یہ طے پایا کہ مذکورہ پروگرام کے حوالے سے تمام معلومات ستمبر کے پہلے ہفتے میں شعبہ صحت ایک اجلاس میں فراہم کرے گا۔محکمہ تعلیم اور پرائیویٹ اسکولز ریگولیرٹی اتھارٹی کے نمائندے نے مہم میں بھرپور تعاون کرنے اور اس سلسلے میں اساتذہ کی تربیت کی یقین دہانی کرائی۔شرکاء کو پروگرام کے بجٹ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں شرکاء نے صحت عامہ کی اس مہم کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین کرائی۔ اجلاس میں طے پایا کہ خیبر پختونخوا میں بچوں کے پیٹ میں کیڑوں کے خاتمے کی مہم کی افتتاحی تقریب 30 اگست 2019 کو وزیراعلی محمود خان کی زیر صدارت منعقد کی جائے گی ۔