شمالی وزیرستان میں ​ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ​ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کی سربراہی میں جرگہ کا انعقاد

شمالی وزیرستان: ​ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان، سی ای او، ایس آر ایس پی مسعود الملک اور دیگر عملے نے شمالی وزیرستان کے مشران کے ساتھ جرگہ کیا۔ اس جرگہ میں شمالی وزیرستان کے مشران نے ایس آر ایس پی کے تمام فلاحی کاموں کو سراہا اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ ایس آر ایس پی کے فلاحی اور ترقیاتی کاموں کو نارتھ وزیرستان کے دیگر پسماندہ تحصیلوں میں بھی شروع کرے۔ تاکہ عوام کے بنیادی مسائل کا بروقت ازالہ کیا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان اور سی ای او نے مشران کے مطالبات کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔اور اس عزم کا اعادہ کیاکہ انشاءاللہ جلد از جلد ایس آر ایس پی کے دیگر فلاحی اور ترقیاتی کاموں کو شمالی وزیرستان دیگر تحصیلوں میں جلد از جلد شروع کیا جائے گا ۔ مشران نے ڈپٹی کمشنر اور سی ای او کا شکریہ ادا کیا ۔ کہ انہوں نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا