کرم: ضلعی انتظامیہ کا پولی تھین بیگز کے خلاف کریک ڈاون

کرم:ڈپٹی کمشنر کرم ڈاکٹر آفاق وزیر کے ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم محمد عامر خان نے پاراچنار بازار میں پولی تھین بیگز کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 200 کلو سے زائد پولی تھین بیگز قبضہ میں لیکر تلف کردئیے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد عامر خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کے پالیسی کی روشنی میں کسی بھی قسم کی پولی تھین بیگز کی استعمال کی اجازت نہیں دی جائیگی۔