خیبر: پاک فوج کے تعاون سے وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد

خیبر:ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی فرنٹئیر کور اور ریسکیو1122 کے سربراہی میں دو مختلف مقامات تختکئی اور خواجہ خیل میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں فرنٹئیر کور اور ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں نے شرکت کی۔فری میڈیکل میں تختکئی،قریبی علاقوں کے سینکڑوں کی تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔ جس کا مفت میڈیکل چیک اپ کیا گیا بعد ازاں ان میں مفت دوائیاں بھی تقسیم کی گئی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہ وزیر اور تحصیلدار تیراہ سید محمد نے نگرانی کی۔ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد نے ضلع بھر کے تمام انتظامی افسران کو ہدایات جاری کی تھی جس پر تمام انتظامی افسران کی زیرنگرانی مختلف علاقوں کا دورہ کرکے مالکان کو ٹینٹ، کمبل اور دیگر اشیاء فراہم کئے جاچکے ہیں۔