بھارتی سپانسر فیک سوشل میڈیا ٹیمز کا پاکستان اور پاکستانی سیکیورٹی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا بےنقاب۔ حقیقت کیا ہے؟

تحریر: تاج ولی خان …..
بھارت کئی سالوں سے ریاست پاکستان اور پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کو خلاف پروپیگنڈا کرنے اور غلط معلومات پھیلانے میں مصروف رہا ہے جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اس بات کا ثبوت یورپین تھنک ٹھینک ای یو ڈیس اینفولیب کی ریسرچ بیسڈ رپورٹ انڈین کرونیکلز سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے جس میں پندرہ سالوں سے پاکستان کے خلاف چلنے والی فیک پروپیگنڈا کمپئین کو بےنقاب کیا گیا۔ جس کے مطابق بھارت 2005 سے پاکستان کے خلاف یہ پروپیگنڈا کمپئین چلارہا تھا جس میں اقوام متحدہ انسانی حقوق سے منسلک دس این جی اوز، 116 ممالک میں 750 سے ذائد میڈیا پلیٹ فارم، دیگر این جی اوز، 550 سے ذائد ویب سائٹس اور دوسرے بےشمار تنظیمیں جس کا مقصد پاکستان کو اندروںی اور عالمی سطح پر تنہا اور کمزور کرنا تھا جو کہ ابھی بھی جاری ہے اس میں پاکستان کے اندر بھی بہت سارے غدار شامل ہے۔بھارت پہلے دن سے یہ نہیں چاہتا کہ پاکستان ترقی کریں اور آگے بڑھے اسلئے پاکستان کو عالمی سطح پر کمزور کرنے کیلئے بین القوامی سطح پر کئی پروپیگنڈا ادارے قائم کئے ہیں جو پاکستان کو آگے بڑھنے سے روکنے میں بھارت کی مدد کرتی ہے جس میں ایف اے ٹی ایف بھی شامل ہے۔ ایف اے ٹی ایف نے بھارتی ایجنڈے پر پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا ہے جس کا مقصد پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنا ہے اور اس بات کا اقرار بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے خود اپنے ایک بیان میں کیا کہ مودی حکومت (بھارت) پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ میں رکھے ہوئے ہیں۔

بھارت بھر پور کوشش کررہی ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے گرے لسٹ سے نہ نکل پائے جس کیلئے بھارت اپنی پروپیگنڈا کمپئین سے مدد لیتی ہے اور جب بھی کبھی ایف اے ٹی ایف کا اجلاس قریب آتا ہے تو بھارت کا پروپیگنڈا کمپئین زور پکڑ لیتا ہے۔ اس مقصد کیلئے 12 جنوری کو راء کے سپانسر فیک پروپیگنڈا ویب سائٹس، دی پرنٹ اور انڈیا نریٹیو، نے تحریک طالبان کے سابق آمیر احسان اللہ احسان کے حوالے سے ایک جھوٹا پرپیگنڈا کیا کہ پاکستان کے انٹیلی جنس ایجنسی نے اس سے زبردستی بھارت کا دہشتگردوں کو فنڈنگ کرنے کے بارے میں کہلوایا، جو کہ ایک پروپیگنڈا اور بےبنیاد رپوٹ ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں کیونکہ نا ہی اس نے کسی کو انٹرویو دی ہے اور نہ ہی اس خبر کی تصدیق کسی دوسرے نیوز ایجنسی نے کی ہے۔پاکستان، پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کو بدنام کرنے اور اس پروپیگنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے اسی فیک ویب سائٹس سے منسلک فیک بھارتی سوشل میڈیا ٹیم کو ایک ٹویٹ بنا کر واٹس ایپ کردی جاتی ہے جس میں لکھا ہوتا ہے کہ، ترجمعہ: ” ٹی ٹی پی کے احسان اللہ احسان کو آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشت گردی کی فنڈنگ میں بھارت اور افغانستان کا نام لینے پر مجبور کیا۔ کس طرح پاکستان جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کے اپنے گٹھ جوڑ پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے۔

“ان ٹویٹس میں تمام فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ایف اے ٹی ایف کو ٹیگ کرکے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان تمام اکاؤنٹس کا سپانسر ہونے اور اس ٹویٹ کا واٹس ایپ پر ملنے کا پتہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ ان تمام اکاونٹس نے ایک ہی ٹویٹ کو کاپی پیسٹ کرکے ٹویٹ کیا ہے جس میں کسی قسم کا کوئی رد بدل نہیں کیا گیا۔ ان تمام بات سے یہ بات تو ضرور واضح ہوجاتی ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی دن رات پاکستان اور پاکستانی سیکیورٹی اداروں کو بدنام اور عالمی سطح پر کمزور کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ صرف یہی نہیں بھارت پاکستان کو اندر سے کمزور کرنے کیلئے بھی دن رات محنت کررہی ہے جس کا زندہ مثال پاکستان کے اندر شرپسند عناصر اور تحریکیں ہیں جس کو فساد پھیلانے اور پاکستان اور پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کیلئے فنڈنگ کی جاتی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=1LLnaGc6pms&t=3s&ab_channel=ConceptVideos

بھارت کا دہشتگردوں کو فنڈنگ کرنا، پورے علاقے میں امن خراب کرنا کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ اس کا بات کا ثبوت پاکستان میں بھارتی راء کے ایجنٹوں کا پکڑنے جانے سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ صرف یہی نہیں بھارت نے بیس سال تک افغانستان کے سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا۔