پاکستان میں کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ، این سی او سی کا اہم پابندیوں کا فیصلہ

اسلام آباد: ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر این سی او سی نے اہم پابندیوں کا فیصلہ کیا ہے، نئی پابندیوں کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا گیا ہے، پابندیوں کا اطلاع 20 سے 31 جنوری تک ہو گا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔این سی او سی نے اِن ڈور ڈائننگ پابندی عائد کر دی۔10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں انڈور تقریبات پر پابندی عائد ہو گی۔یکم فروری سے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی۔آؤٹ ڈور تقریبات میں 300 افراد شامل ہو سکتے ہیں۔10 فیصد سے کم والی شرح والے شہروں میں آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد شامل ہو سکتے ہیں۔این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ تقریبات میں صرف ویکسینیٹڈ افراد ہی شریک ہو سکیں گے۔شادی ہالز پر پابندی کا اطلاق 15 فروری تک رہے گا۔مزارات ، جم ، سینما،پارکس میں گنجائش کے مطابق دونوں ویکسینیشن والے 50 فیصد افراد کی اجازت ہو گی۔این پی آئیز کے حوالے سے دوبارہ اجلاس 27 جنوری کو ہو گا۔این سی او سی 27 جنوری کو اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لے گا۔