شمالی وزیرستان : شہید پولیس اہلکار کی نمازہ جنازہ گورنر کارٹیج میرانشاہ میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا

شمالی وزیرستان : شہید پولیس اہلکار آمین اللہ خان کی نمازہ جنازہ گورنر کارٹیج میرانشاہ میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کر دی گئی۔ شہید گزشتہ شب تھانہ میرعلی کی حدود میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے تھے۔ نمازہ جنازہ میں جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل نعیم اختر، ضلعی پولیس آفیسر عقیق حسین، ٹوچی کمانڈنٹ عثمان حیدر، ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان اور دیگر پولیس افسران اور اہلکاروں کے علاؤہ شہید کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔اس موقع پر شہید کے جسد خاکی کو پولیس دستے نے سلامی پیش کی اور پاک فوج و پولیس افسران نے شہید کی جسد خاکی پر پھولوں کے چادریں چڑھا کر بلند درجات کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی ضلعی پولیس سربراہ نے شہید کے لواحقین کو تسلی دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ شہید کے قاتلوں کو ٹریس کرکے کیفر کردار تک پہنچائے گیں۔ دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ان کی بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے۔