خیبر: ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی مختلف مقامات پر انسداد کرونا ویکسینیشن مہم جاری

خیبر:صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی مختلف مقامات پر انسداد کرونا ویکسینیشن مہم جاری،ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر (لنڈیکوتل) اکبر افتخار احمد کی ہدایت پر تحصیلدار (طورخم) غنچہ گل کی نگرانی میں مختلف مقامات پر محکمہ صحت کی ٹیمیں انسداد کرونا ویکسین لگارہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کرونا وباء سے نمٹنے کے لئے انسداد کرونا ویکسینیشن میں بھرپور حصہ لیں خود بھی لگائیں اور اپنے خاندان والوں کو بھی ویکسین لگوائیں تاکہ کرونا وائرس کی مزید پابندیوں سے بچا جاسکیں۔

Spread the love