ڈیرہ اسماعیل خان: محسود ویلفئیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تعلیمی سیمینار کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان : محسود ویلفئیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تعلیمی سیمینار کا انعقاد،تفصیلات کے مطابق محسود ویلفئیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تین ماہ انگلش لینگویج کورسز کے اختتام پر منعقد ہونے والے سیمینار میں ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں مقیم محسود طلبہ، اساتذہ، ڈاکٹرز، وکلاء، علماء، تاجر برادری اور مختلف سماجی افراد نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کوہاٹ روشان محسود نے خصوصی شرکت کی، جس نے اپنی خطاب میں کہا کہ محسود ویلفئیر ایسوسی ایشن ہم سب کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے، اس کے ذریعے ہم میں سے ہر ایک نے اپنی قوم کی خدمت کرنی ہے۔مہمان خصوصی ڈاکٹر امیر امان اللہ نے ماوا کی کاوشوں کو سراہا اور ڈاکٹر کمیونٹی کی جانب سے ہر قسم کے تعاؤن کی یقین دہانی کرائی۔ سیمینار میں ٹرائیبل ٹیچرز ایسوسی ایشن وزیرستان کے چئیر مین علاؤالدین برکی، سابق ناظم عرفان الدین محسود، سماجی ورکر حیات، صفہ پبلک اسکول کے پرنسپل گل نواز، محمد عمر، شاہ فیصل غازی اور گورنمنٹ ہائی سکول لدھا کے محمد جاوید سمیت مختلف اہم شخصیات نے حصہ لیا۔اس سیمینار میں انگلش لینگویج ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سٹوڈنٹس نے انگریزی تقریروں، مباحثوں اور ڈراموں کے ذریعے داد وصول کی۔ سیمینار کی آرگنائزنگ ڈیرہ اسماعیل خان کے کوآرڈینیٹر سر صالح محمد، ٹانک کے کوآرڈینیٹر سر شاکر اللہ اور جنوبی وزیرستان کے کوآرڈینیٹر سراج نے مل کر کی تھی۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید سیمینارز وزیرستان کے اندر منعقد کرنے کا عزم کیا ہے۔