کرم : اے آئی پی پراجیکٹ سروے ٹیم کاسپورٹس کمپلیکس پاراچنار ​کا دورہ

کرم : سپورٹس کمپلیکس پاراچنار کی اے آئی پی پراجیکٹ کے تحت اپ گریڈیشن، ریہبلیٹیشن کیلیے تفصیلی سروے ٹیم نے ضلع کرم پاراچنار کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں ڈپٹی کمشنر کرم ڈاکٹر آفاق وزیر سے ملاقات کے بعد ان کے ہمراہ سپورٹس کمپلیکس پاراچنار کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرایف اینڈ پی کرم محمد نعیم خان طورو، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس مفتاء اللہ، اے ڈی ایڈمن مرجڈ ایریا اعوان حسین،انجنئیر اسد علی انجنئیرنگ وینگ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ، ٹی ایم کرم امتیاز احمد اور ریوینیو سٹاف کے اہلکاران بھی موجود تھے۔ سروے ٹیم نے ڈی سی کرم کےزیرِ نگرانی تفصیلی سروے کے امور سر انجام دئیے۔ انجنئیر اسد علی نے ڈی سی کرم ڈاکٹر آفاق وزیر کو پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی سی کرم نے سروے ٹیم کو اس حوالے ضروری ہدایات بھی جاری کئے۔ یاد رہے کہ سپورٹس کمپلیکس پاراچنار میں اس پراجیکٹ کے تحت قیوم سٹیڈیم پشاور کی طرح اتھلیٹکس ٹریک بھی تعمیر کیا جائے گا۔ جو کہ مرجڈ ایریا میں پہلا ٹریک ہوگا۔ علاوہ ازیں پلیئر ہاسٹل،کیفے ٹیریا،مسجد، کرکٹ سٹپس اور بانڈری وال وغیرہ بھی تعمیر کیا جائے گا۔ جس سے ضلع کرم کے کھیل کود کے شائقین حضرات مستفید ہونگے۔