کورونا وائرس: پاکستان میں مزید 3 ہزار 567 افراد متاثر، 7 اموات رپورٹ

اسلام آباد:ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 7 اموات ہوئیں جن میں سے دو اموات وینٹیلیٹر پر مریضوں کی تھی۔ملک بھر میں سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا کے بعد سندھ میں ریکارڈ کی گئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 567 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 10 فیصد،اسلام آباد میں 16 فیصد،لاہور میں 9 فیصد اور سرگودھا میں 7 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے کراچی میں 9 فیصد،سرگو دھا میں 12 فیصد،لاہور میں 10 فیصد اور اسلام آباد میں 12 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 48 ہزار 449 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 12 ہزار 628، پنجاب میں 19 ہزار 722، خیبرپختونخوا میں 9 ہزار 469،اسلام آباد میں 5 ہزار 407، بلوچستان میں 361،گلگت بلتستان میں 296 ٹیسٹ، آزاد کشمیر میں 566 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 60 ہزار 407 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹر پر 76 مریض ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 26 ہزار 428 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 15 ہزار 834 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 726, بلوچستان میں 33 ہزار 682، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 437، اسلام آباد میں 1 لاکھ 10 ہزار 243، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 81 ہزار 996،پنجاب میں 4 لاکھ 50 ہزار 686 اور سندھ میں 4 لاکھ 94 ہزار 64 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 999 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 693 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 13 ہزار 85 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 952 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 967 اموات،بلوچستان میں کل 367 اموات، گلگت بلتستان میں 186 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 749 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 2 کروڑ 40 لاکھ 32 ہزار 951 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 739 مریض زیر علاج ہیں۔