آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، افغان صورتحال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر کی ملاقات ہوئی ہے۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی جب کہ ‏افغان صورتحال سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران سےبچنےکیلئےمنظم عالمی کوششوں کی ‏ضرورت ہے،۔امریکی ناظم الامور نے علاقائی امن و استحکام کےلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔اس سے قبل گزشتہ سال اگست میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف نے واضح کیا تھا کہ پاکستان کا افغانستان ‏میں کوئی فریق پسندیدہ نہیں، افغانستان ‏میں پائیدارامن واستحکام اورترقی بنیادی مقصدہیں۔آرمی چیف نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمےکےعزم کا اعادہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ‏‏افغانستان میں کوئی فریق پسندیدہ نہیں، افغانستان میں پائیدارامن واستحکام اورترقی بنیادی مقصدہیں۔

Spread the love