خیبر پولیس کی کارروائی، فریقین زمینی تنازعہ کو جرگہ کے ذریعے حل کرنے پر رضامند

خیبر : تھانہ جمرود پولیس کی بروقت کاروائی، شاکس میں تین فریقین کے درمیان زمینی تنازعہ کو افہام و تفہیم اور جرگہ کے زریعہ حل کرنے پر رضامند کروا دیا گیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ جمرود کی حدود علاقہ شاکس میں تین فریقین کے مابین زمینی تنازعہ چل رہا تھا جس پر تصادم کا خدشہ تھا، اطلاع ملنے پر ایس ایچ او جمرود اکبر آفریدی نے ہمراہ نفری بروقت کاروائی کی اور تمام فریقین کو مسئلے کو جرگہ اور بات چیت سے حل کرنے پر رضامند کیا۔ تمام فریقین فریق اول لال مت شاہ، فریق دوئم اختر شاہ مستل خیل، فریق سوئم زاہد شاہ نے ایس ایچ او جمرود کو پرامن ر ہنے اور تنازعہ کو جرگہ سے حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔