مودی حکومت کے انتہا پسندانہ ایجنڈے سے خطے کے امن کو حقیقی خطرہ لاحق ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں ہندو توا گروپ تمام مذہبی اقلتوں کو بلا تخصیص نشانہ بنا رہے ہیں، بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کا انتہا پسندانہ ایجنڈا جس پر مودی حکومت عمل پیرا ہے ، سے خطے کے امن کو حقیقی خطرہ لاحق ہے۔پیر کو اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے انتہا پسندانہ نظریات پر عمل پیرا مودی حکو مت میں ہندو توا گروپ تمام مذہبی اقلتوں کو بلا تخصیص نشانہ بنا رہے ہیں اور انہیں ان کارروائیوں پر سزا سے استثنا حاصل ہے۔ مودی حکومت کا انتہاپسندانہ ایجنڈا ہمارے خطے میں امن کے لئے حقیقی خطرہ ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص 20 کروڑ مسلمانوں کی نسل کشی کے حوالے سے دسمبر میں ایک انتہا پسندہندوتوا کانفرنس میں کی گئی اپیل پر مودی حکومت کی مسلسل خاموشی اس سوال کو جنم دیتی ہے کہ کیا بی جے پی حکومت اس اپیل کی حمایت کرتی ہے؟۔وزیراعظم نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ بین الاقوامی برادری اس معاملے کا نوٹس لے کر کارروائی کرے