سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود وزیرستان پہنچ گئے

جنوبی وزیرستان: سیاحت کو فروغ دینے کےلئے 44 گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود وزیرستان پہنچ گئے،عرفان محسود نے برفباری کے دوران مکس مارشل آرٹ کا مظاہرہ بھی کیا ،عرفان محسود نے کہا کہ وادی بدر ،رزمک، شوال اور لدھا سمیت کئی علاقے خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں انہوں نے کہا کہ سیاح برفباری سے لطف اندوز ہونے کےلئے وزیرستان ضرور آئے اور وزیرستان کا مثبت پہلوں دنیا کو دکھائیں ۔عرفان محسود نے کہا کہ حکومت وزیرستان میں سیاحوں کے لئے پکنک پوائنٹس بنائے تاکہ لوگ وزیرستان کی خوبصورتی سے محظوظ ہوسکیں