قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کیلئے آئی ٹی کے شعبے میں تربیت دینے انٹرن شپ پروگرام کا اجراء کیا جائیگا، صوبائی وزیر عاطف خان کو بریفنگ

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر برائے سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور محکمہ خوراک عاطف خان نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے اور اس سلسلے میں صوبے کے ایک لاکھ نوجوانوں کو متوسط وایڈوانسڈ ڈیجیٹل سکلزتربیت فراہمی کا اجراء عنقریب کیا جائے گا جن سے نوجوانوں کو روزگار کے قابل بنایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر اہتمام ڈیجیٹل سکلز تربیت کے مختلف سکیموں پر پیش رفت بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کو مینیجگ ڈائریکٹر علی محمود نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں چیف پلاننگ آفیسر کے علاوہ متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے آئی ٹی سیکٹر کی تربیت بارے بتایا گیا کہ متوسط ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ میں ویب ڈیویلپنگ،انفوگرافک ڈیزائننگ، اینیمیشن،ڈیجیٹل مارکیٹنگ،ای کامرس جبکہ ایڈوانسڈ ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ میں بلاک چین،بگ ڈیٹا انجینئرنگ،کمپیوٹر نیٹ ورکنگ،سائیبر سکیورٹی،کلاوڈ کمپیوٹنگ اور بزنس اینٹیلیجنس کے علاؤہ نینو ڈگری کے بارے میں تربیت دی جائے گی۔صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ ضم اضلاع ڈیجیٹل کنیکٹ منصوبے کا اجراء بھی جلد کیا جائے گا جس کے تحت قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو آ ئی ٹی سیکٹر میں تربیت دی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے میں ڈیجیٹل سکلزتربیت نہ صرف انڈسٹری کے فروغ میں مدد گار ثابت ہوگا بلکہ نوجوانوں کو آسان اور تیز رفتار روزگار کے مواقع کی فراہمی بھی ممکن ہو سکے گی۔ عاطف خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تمام منصوبوں پر بر وقت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں بلا وجہ تعطل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔