حکيم اللہ محسود کا ہیڈ کوارٹر درس گاہ میں تبد يل

اورکزئی: حکیم اللہ محسود کا ہیڈ کوارٹر درس گاہ میں تبد يل۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان دنیا کا وہ ملک ہے جو دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔تاہم پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھی اور ملک میں امن قائم کیا۔پاکستان میں جاری آپریشن ردالفساد اور ضربِ عضب میں پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جان کی قربانی پیش کر کے دہشت گردوں کو شکست دی۔ملک سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن رد الفساد شروع کیا گیا۔آپریشن رد السفاد سے دو سال میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی۔56 سزا یافتہ دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ اورکزئی میں پاک فوج نے حکیم اللہ محسود کے ہیڈ کوارٹر کو درسگاہ میں تبدیل کر دیا ہے۔پاک آرمی کی کاوشوں سے اس جگہ کو سکول میں بدل دیا گیا ہے جہاں لڑکیوں کو تعلیم دی جاتی ہے۔جس جگہ کو دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم کے لیے استعمال کرتے تھے وہاں پر اب پاکم فوج کی کوششوں اور قربانیوں کے نتیجے میں گرلز ہائی سکول قائم کیا جا چکا ہے جو کہ پوری دنیا کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت لی ہے۔ سکول میں اب تعلیم کا سلسلہ جاری ہے جہاں پرائمری، مڈل اور ہائی سکول کی تعلیم دی جاتی ہے۔