خیبرپختونخوا کے مراد علی نے آل پاکستان نیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیت لیا

پشاور:خیبرپختونخوا کے مراد علی نے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اور خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیت لیاخواتین مقابلوں کے فائنل میں ماہور شہزاد کیخلاف کوئٹہ کی الجاطارق کو کامیاب قرار دیا گیا ماہور شہزاد ریٹائرہرٹ ہوگئیں گزشتہ روز چارسدہ سپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالے ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر خیبر پختونخوا کے مراد علی اور واپڈا کے اویس زاہد مدمقابل تھی ا س موقع پر ڈائریکٹریس سپورٹس خیبرپختونخوا مس رشیدہ غزنوی مہمان خصوصی تھیں ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع مس گل رخ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے صدر واجد علی چوہدری سیکرٹری راجہ اظہر صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفر علی خان سیکرٹری حاجی امجدڈی ایس او تحسین اللہ خان ایڈمنسٹریٹر جعفر شاہ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں فائنل میں کے پی کے مرادعلی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اکیس بارہ اور اکیس سولہ سے کامیابی اپنے نام کی قبل ازیں خیبر پختونخوا کے نجم الثاقب اور بلوچستان کی ثروت فاطمہ نے آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے انڈر 13 ٹائٹل جیت لئے۔ بوائز انڈر 13 فائنل میں نجم الثاقب نے اسلام آباد کے محمد سلیمان کو 21-13 اور 21-11 سی جبکہ گرلز ایونٹ میں بلوچستان کی ثروت فاطمہ نے خیبر پختونخوا کی خکلا زمان کو 21-1 اور 21-2 شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ قبل ازیں سیمی فائنل میں نجم الثاقب نے پنجاب کے خزیمہ شہزاد کو 21-13 اور 21-11 سے، اسلام آباد کے محمد سلمان نے خیبر پختونخوا کے حسنین فرید کو 21-15 اور 21-18 سے، خکلا زمان نے سندھ کی مرحا فرحان کو 21-7 اور 21-5 سے ہراکر فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ بلوچستان کی ثروت فاطمہ کو پنجاب کی مریم ظہیر کے خلاف واک اوور ملا تھا۔ خیبر پختونخوا کے مراد علی اور واپڈا کے اویس زاہد مرد سنگلز ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔پہلے سیمی فائنل میں مراد علی نے واپڈا کے عامر سعید کو 21-11 اور 21-18 سے جبکہ اویس زاہد نے واپڈا کے مقیت طاہر کو 18-21 21-16 اور 22-20 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔ خواتین سنگلز سیمی فائنل میں واپڈا کی ماہور شہزاد نے سندھ کی پلوشہ بشیر کو 21-8 اور 21-15 سے، بلوچستان کی الجا طارق نے واپڈا کی بشری قیوم کو 22-20 اور 21-4 سے، خواتین ڈبلز سیمی فائنل میں سندھ کی پلوشہ بشیر اور واپڈا کی صائمہ وقاص نے واپڈا کی سہرا اکرم اور ہما جاوید کو 21-16 اور 21-6 سے جبکہ واپڈا کی ماہور شہزاد اور غزالہ صدیق نے ایس این جی پی ایل کی زبیرہ اسلام اور واپڈا کی بشری قیوم کو 21-14، 15-21 اور 21-8 سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔