پشتومیوزیکل سٹیج شو ’’قربان د پیخورہ‘‘ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے

پشاور(عبداللہ شاہ بغدادی) پشاور میں پشتومیوزیکل سٹیج شو ’’قربان د پیخورہ‘‘ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے،’’قربان د پیخورہ‘‘کی کاسٹ میں شاہد خان،سدرہ نور،سحر خان،نادیہ گل،منیبہ خان، مسکان خان،نیلو خان،زرقا خان،حمزہ نوشہروی اور کومل خان نےاپنے فن کے جوہر د کھائےتمام فنکار اپنی اپنی شاندار پرفارمنس سے ڈرامہ شائقین کے دلوں کی دھڑکن بنے ،’’قربان د پیخورہ‘‘ کی ریکارڈ کامیابی پر فنکاروں نے کیک کاٹا جبکہ ڈرامہ شائقین میں ڈرامہ کی کامیابی کی خوشی میں گفٹ تقسیم کیے گئے ۔اداکار شاہد خان نے پشتومیوزیکل سٹیج شوکی کامیا بی اورلوگوں کی طرف سے ملنے والی بھر پور پذیرائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں خیبر پختو نخوا سے تعلق رکھنے والے تمام پرستارتنظیموں کا بھی خاص طور پرشکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے نہ صرف شو دیکھا بلکہ اسے پسند بھی کیا اور کہا کہ آپ کی محبتوں نے اس میوزیکل شو کو بلاک بسٹر بنایا یہ صرف میری یا میری ٹیم کی کامیابی نہیں ہے بلکہ ہماری پوری ڈرامہ اورفلم انڈسٹری کی کامیابی ہے۔