ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

ٹوکیو : ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا جس کی اہم وجہ خام تیل کی قیمتوں کا بڑھنا ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 2.8 ین (1.7 فیصد ) بڑھ کر 168.8 ین (1.59 ڈالر) فی کلوگرام طے پائے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 45 یوان کم ہوکر 11375 یوان (1615 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 0.5 فیصد بڑھ کر 130.4 امریکی سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔